۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نواسہ رسول امام عالی مقامؑ کے اہداف و مقاصد کے بارے میں گفتگو اور آگاہی بہت ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، معروف عالم دین علامہ شبیر حسن میثمی نے امام بارگاہ ابوطالبؑ ڈیفنس میں دین محمدی کے عنوان سے جاری اپنے عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نواسہ رسول امام عالی مقامؑ کے اہداف و مقاصد کے بارے میں گفتگو اور آگاہی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا: سیدالشہداءؑ کے اعلی مقاصد کی اہمیت کے لئے یہی بات کافی ہے کہ انہوں نے ان مقاصد کے حصول کے لئے صرف اپنی جان کا ہی نذرانہ پیش نہیں کیا بلکہ پورے خاندان رسالت کی قربانی پیش کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: دین محمدی کا احیاء اور اس کی بقاء اتنی اہم تھی کہ امام عالی مقامؑ نے اسے اپنی زندگی کا مقصد بنایا اور فرمایا کہ" کیا تم دیکھ نہیں رہے کہ حق پر عمل نہیں ہورہا اور باطل سے کنارہ کشی نہیں کی جارہی"۔ اسی لئے نواسہ رسولؑ نے کربلا کا سب سے اہم ہدف امت کی اصلاح اور نیکیوں کا حکم دینا اور برائیوں سے روکنا قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .